• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکے45 ایلیمنٹری سکولوں کوہائی سکول کا درجہ دینے کی منظوری

لاہور(خبر نگار) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے 45 ایلمینٹری سکولوں کو ہائی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ مذکورہ سکولوں میں تحصیل سٹی کے 17،تحصیل کینٹ کے 2 ، ماڈل ٹاون تحصیل کے 12 ، تحصیل رائیونڈ کے 8، تحصیل شالیمار ٹاون کے6سکول شامل ہیں۔مذکورہ سکولوں میں موجود سینئر ٹیچر بطور ہیڈ ماسٹر فرائض سرانجام دے گا۔ان سکولوں کو نوٹفیکیشن کی تاریخ سے ہائی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ ہائی سکولوں کا درجہ دینے سے علاقہ کے طلباوطالبات مستفیدہوسکیں گے۔
تازہ ترین