• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف پارٹنرزکاپنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان

لاہور (خبر نگار ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی پیف پارٹنرز پنجاب کی کال پر مورخہ 9 جون بروز منگل صبح 10 بجے پنجاب اسمبلی اجلاس کے باہر پنجاب بھر کے پیف پارٹنرز اپنے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاج اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔ اس سلسلے میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں پی ایس اے کے مرکزی قائدین مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد اٹارا، محمد صادق صدیقی، اجمل اشفاق، حاجی میاں اسحاق، رضوان یوسف، امتیا زشاہین، حاجی منیر، محمد ندیم، محمد صفدر کے علاوہ لاہور کے پیف پارٹنرممبران نے بھرپور شرکت کی۔
تازہ ترین