• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو1122کی دریائے چناب پر سیلاب سے نمٹنے کے لئے مشق

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ریسکیو1122کی دریائے چناب پر سیلاب سے نمٹنے کے لئے فرضی مشق کی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب کی روک تھام کے لئے شیر شاہ برج پر فرضی مشق کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد طیب خان ہونے والی فرضی مشقوں کا جائزہ لیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ودیگرموجود تھے ، فرضی مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
تازہ ترین