• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی سیمنٹ کی جانب سے خیبر پختونخواکے دیہی علاقوں میں راشن بیگز کی تقسیم

پشاور(نیوزڈیسک)لکی سیمنٹ نے سی ایس آر پروگرام کے تحت خیبر پختونخواہ کے دیہی علاقوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں میں 5000راشن بیگز تقسیم کئے۔ یہ راشن بیگزدرہ پیزو اور ڈی آئی خان کے علاقوں قلندری، چھوٹا تکوارا، بڑاتکوارا، کھیرو خیل،وانڈہ احمد خان، قریش وانڈہ گل میراور وانڈہ شربت میں غریب افرادمیں تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ لکی سیمنٹ کے پی کے میں کمیونٹی کی ترقی، صحت، ماحولیات اور تعلیم کے سلسلے میں مختلف منصوبوں کو مدد فراہم کرتی رہی ہے۔موجودہ وبائی صورتِ حال جس نے عالمی سطح پر لاکھوں کو متاثر کیا ہے، کمپنی پرعزم ہے کہ وہ ان مشکل وقتوں میں پاکستانی عوام کیلئے بطور ایک ذمہ دار ادارہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
تازہ ترین