کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں رات یا صبح میں بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔