• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سروسز اسپتال میں ادویات کی بڑی چوری پکڑی گئی


لاہور کے سروسز اسپتال میں سے ادویات کی بڑی چوری ناکام بنا دی گئی ہے ۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق ادویات اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے باہر لے جانے کی کوشش کی گئی، چوری ہونے والی ادویات میں امراض قلب، بلڈ پریشر، شوگر، کینسر اور مختلف امراض کی ادویات شامل ہیں۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق صبح  6 بجے اسپتال میں ادویات کے اسٹور کو کھلا دیکھنے پر گارڈ سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ پولیس کو بلا لیا گیا ہے جبکہ ملزمان بھی گرفتار کر لیے ہیں۔

تازہ ترین