• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ ،BISP سےرقم لینے والے 28 ٹیچرز کے نام سامنے آگئے

ضلع مظفرگڑھ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی امدادی رقوم وصول کرنے والے 28 سرکاری ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کے نام سامنے آگئے، 18 اور17 گریڈ کے اساتذہ اپنی بیویوں کے نام پر امدادی رقم وصول کرتے رہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز ایلیمنٹری ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم مظفرگڑھ کو 28 ایسے سرکاری ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی فہرست فراہم کی ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقم وصو ل کرتے رہے۔

فہرست میں 17 اور 18 گریڈ کے اساتذہ بھی شامل ہیں جو اپنی بیویوں کے نام پر امدادی رقم وصول کرتے تھے۔

اساتذہ کے ناموں کی فہرست ملنے کے بعد محکمہ تعلیم مظفرگڑھ نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ امدادی رقم حاصل کرنے والے اساتذہ کے ڈیٹا کی تصدیق کی جارہی ہے۔

تازہ ترین