• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے: اجمل وزیر

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ ہم نے کاروبار میں جو نرمی کی ہے وہ ایس او پیز سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی کارروائی کی جائے گی۔

اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ہمیں اس وقت مشکل فیصلے کرنے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی سے نظامِ صحت پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:

خیبر پختون خوا میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیدی، اجمل وزیر

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ نہیں چاہتے ہیں کہ سختی کریں لیکن مجبوری ہے کہ اس وباء کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے مشکل حالات میں اوور سیز پاکستانیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین