• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے، عظمٰی بخاری


مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عید کے بعد سے ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، صرف ایک دن میں کورونا سے 97 افراد جاں بحق ہوئے، عمران خان جب سے آئے ہیں ان کی نالائقی اور غفلت کی سزا ملک بھگت رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ صادق اور امین ہے جو جعلی  ہے، صادق اور امین خان جتنے جھوٹ بول کر آیا آج اس کی قیمت پاکستان بھگت رہا ہے، یہ کتنے امین ہیں آج الیکشن کمیشن ان سے پوچھ رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اپنے بیٹے کے ساتھ لندن جاچکے ہیں یہاں کے ٹارزن کہتے ہیں ہم کارروائی کریں گے، آپ آٹا چینی اور لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے، ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل نے 21 مئی کو عمثان بزدار کے نام خط لکھا، خط میں ہے کہ بغیر پیپر رول آپ چیزیں خرید سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چندہ بھی ہم دیں، کورونا سے لڑیں بھی ہم اور مریں بھی ہم عمران خان کچھ نہ کریں، یہ عجیب قانون ہے کہ عمران خان کے لیے اور  شہبازشریف شریف کے لیے اور ہے ، ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے جو ان کے لیے اور ہے اپوزیشن کے لیے اور ہو۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کوآپریٹ نہیں کر رہے تھے لیکن اُن کا کیس ختم کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کیس سے بری ہو گئے راجا پرویز اشرف آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، نیب کا جھن جھنا آپ اپنی جیب میں ڈالیں، ہم پہلے بھی عدالتوں سے سرخ رو ہوئے اب بھی ہوں گے۔

دوسری جانب عطاء تارڑ کی جانب سے پی آئی اے طیارہ حادثے سے متعلق مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کا کچھ پتا نہیں چلا، تحقیقات عام کی جائیں۔

انہوں نے وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا اس مخلوق سے تعلق ہے جو رمضان کے بعد آزاد ہوتی ہے، شیخ رشید کے سر تیسرا اعزاز تاریخی بھگوڑا ہونے کا ہے، شیخ رشید جب بہاولپور جیل میں قید تھے کیسے زرداری اور بے نظیر بھٹو کی منت کی تھی۔

عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی چاپلوسی والی تقریر کی آج بھی گونج سنائی دیتی ہے، ایٹمی دھماکوں سے پہلے ہی شیخ رشید بیرون ملک جاکر بیٹھ گئے تھے۔

تازہ ترین