• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کیلئے زیرو ریٹنگ سیلز ٹیکس بحال کیا جائے، جاوید بلوانی

اسلام آباد (حنیف خالد) ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے فروغ کی خاطروزیر اعظم پاکستان زیرو ریٹنگ سیلز ٹیکس کا نظام بحال کریں۔ حکومت کے ماہرین معاشیات اور مالیاتی منتظمین کا تجربہ اور علم ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے میں ناکام ہوگیا۔ عالمی معاشی ماہرین بھی کورونا وباء سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سامنے بے بس ہو چکے اور بحران سے نکلنے کی خاطر اہم معاشی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ صنعت و تجارت چلتی رہے۔ گزشتہ بجٹ میں اٹھائے گئے غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متناسب ویلیو ایڈڈ ٹیکس نے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر تباہ کن اثرات مرتب کئے جس میں 17فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا گیا جس نے برآمد ی صنعت کو شدید متاثر کیا اوراسکی لیکویڈیٹی ختم کر کے اسے آئی سی یو میں پہنچا دیا۔

تازہ ترین