• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیارچی امریکا میں آباد پاکستانی ڈاکٹروں کے بارے میں فلم میں اہم رول ادا کرچکی ہیں

نیویارک (عظیم ایم میاں) پاکستان میں طویل قیام اور پی پی لیڈرشپ پر الزامات لگانے والی امریکی شہری خاتون سنتھیارچی نہ صرف امریکا میں مقیم متعدد پاکستانیوں سے بھی رابطے رکھتی ہیں بلکہ امریکا میں آباد پاکستانی ڈاکٹروں کے بارے میں بنائی جانے والی Angels within اینجلز ود ان نامی ایک فلم میں اہم رول ادا کرچکی ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسربھی واشنگٹن کے نواح میں آباد ایک پاکستانی نژاد امریکی نورنغمی ہیں اور مذکورہ فلم میں ا یک پاکستانی ڈاکٹر کا رول ادا کرچکے ہیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان کانام بھی شامل ہےاور انہوں نے ویڈیو پیغام میں اس فلم کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔ 2017ء میں بننے والی اس فلم کیلئے متعدد پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کے انٹرویوز بھی کئے گئے اور 2017ء میں پاکستانی ڈاکٹروں کی مشہور تنظیم ’’اپنا‘‘ کے 2017ء کے صدر ڈاکٹر ساجد چوہدری نے اس فلم کے مکمل ہونے اورچند جگہوں پر محدود نمائش کی تصدیق کی ہے البتہ انہوںنے جنگ/جیو سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنی مصروفیات کے باعث آج تک یہ فلم نہیں دیکھ سکے اس فلم کیلئے فلوریڈا میں پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے فلم کی نمائش کے انتظامات کئے گئے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر فلم کی نمائش نہ ہوئی۔ ڈاکٹر ساجد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ ان کے دور صدارت میںبننے والی اس فلم کیلئے ’’اپنا‘‘ کی جانب سے نہ تو کوئی فنڈنگ کی اور نہ ہی کوئی صلاح مشورہ شامل تھا۔ اس فلم کے پروڈیوسر کی ٹیم کو ’’اپنا‘‘ کے سالانہ کنونشن میںبطور میڈیاداخلہ کے پاس ضرور جاری کئے جو دیگر میڈیا کو جنگ/جیو سمیت جاری کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق 2018ء میں اس فلم کی بہت ہی محدود پیمانے پر نمائش ہوئی۔ ادھر اپنا کےا یک اور سابق صدر ڈاکٹر آصف رحمن نے بتایا ہے کہ انہوں نے سنتھیارچی اور فلم پروڈیوسرنورنغمی کو اپنا کے کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ سنتھیارچی کے پی پی پی قائدین پر الزامات کے حوالے سےبعض اہم سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کہ اگر سنتھارچی پی پی پی لیڈروں کے ہاتھوں ریپ اور غلط سلوک کے خلاف اس لئے خاموش رہیں کہ پیپلزپارٹی کےا قتدار اور پاک امریکا تعلقات کی پیچیدگی کے باعث اتنے سال تک خاموش رہی ہیں تو وہ انہی سالوں کے دوران وہ امریکا میں فلم کی شوٹنگ اور دیگر مقاصدکیلئے متعدد بار امریکا بھی آتی رہی ہیں تو انہوں نے ان واقعات سے امریکی حکام کو کیوںمطلع نہیں کیا کیونکہ امریکی حکومت غیر ممالک میں امریکی شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے واقعات کا نوٹس لیکر اقدامات بھی کرتی ہے وہ خاموشی سے امریکی محکمہ خارجہ کو ان تمام باتوں سےا ٓگاہ کرسکتی تھیں لیکن ایسا کیوں نہیں کیا؟ وہ متعددد بار امریکا آکر مختلف شہروں کا سفر بھی کیا لیکن ان تمام سالوںمیں اپنے ریپ کی امریکی پولیس سمیت کسی امریکی حکومت کے ادارے کو رپورٹ بھی نہیں کیا۔
تازہ ترین