• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،ڈاکٹر نے مریض کے مثانے سے چارجر کی کیبل نکال لی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹرز نے ایک مریض کے مثانے سے چارجر کی کیبل نکال لی.

بھارتی شہر گوہاٹی میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دیا ، مریض ڈاکٹرز کو گمراہ کررہا تھا کہ اس کے معدے کا آپریشن کیا جائے تاہم ڈاکٹرز نے اس کی تکلیف کی اصل تشخیص کے بعد موبائل فون کے چارجر کی پن نکال لی.

اسپتال کے ڈاکٹر ولی الاسلام نے بتایا کہ یہ مریض چند دنوں قبل اسپتال آیااور بتایا کہ اس نے غلطی سے ہیڈفون کیبل نگل لی ہے جس کے بعد سے اسے معدے میں تکلیف ہے تاہم ڈاکٹرز نے ایکس رے وغیرہ کے بعد اصل مسئلہ ڈھونڈ نکالا.

بھارتی میڈیا کے مطابق مریض جنسی لذت کیلئے مثانے میں کئی چیزیں ڈالنے کا عادی ہے اور ایسی ہی کوشش کے دوران چارجر کی پن اس کے  مثانے میں پھنس گئی تھی۔ 

تازہ ترین