• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں طلاق کیلئے قانونی جنگ نے میاں بیوی کو کنگال کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جج کا کہنا ہے کہ اپنی طلاق کیلئے دو سال تک جنگ کرنے والے جوڑے نے تقریباً ایک ایک پیسہ اپنے وکلاء پر لگا دیا ہے جبکہ اس معاملے کے حل کے بعد ان کے پاس خود کیلئے عملی طو رپر کچھ نہیں بچا ہے۔

لندن کے رہائشی 53 سالہ شخص اور اس کی 50 سالہ بیوی 22 سال بعد علیحدہ ہوگئے ہیں جن کے تین بچے بھی ہیں۔

انہوں نے شادی کے اثاثوں پر قانونی جنگ کے دوران اپنے وکلاء پر دو سالوں میں 5 لاکھ 94 ہزار پونڈز خرچ کردئیےجبکہ اس جنگ کے بعد ان کے پاس صرف 5 ہزار پونڈز رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین