• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 6976045 کورونا کیسز، 402170 اموات


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ 3 ہزار 294 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 2 ہزار 650 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 75 ہزار 937 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 646 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 24 ہزار 707 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 545 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 24 ہزار 552 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 21 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 51 ہزار 897 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 36 ہزار 44 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 859 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 673 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 390 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 135 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 868 ہوچکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 952 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 678 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 846 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 801 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 696 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں 98227 کورونا کیسز، 1998 اموات

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 281 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 789 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 669 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 142 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 634 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 676 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 36 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد چین اور سعودی عرب سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور اس فہرس میں پاکستان 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 63 ہزار 476 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 465 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین