• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی: حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے میزبان و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللّہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جس خدا کو میں نے قرآن، سنت، حدیث سے جانا ہے، وہ اللّہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا۔‘

انہوں نے لکھا کہ اللّہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی، کسی سیاسی، مذہبی پارٹی، مسلک، تاریخ دان، حکمران، کمپنی باس، فلسفی، سوشل یا سیاسی شخصیت، اس روز کوئی کام نہیں آئے گا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سامنے آنے والی نظم بھی  شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کی جانب سے شئیر کی گئی نظم میں لکھا تھا کہ

کوئی عروج دے نہ زوال دے، مجھے صرف اتنا کمال دے

مجھے اپنی راہ میں ڈال دے، کہ زمانہ میری مثال دے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کسی اور شاعر کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔

غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد وزیراعظم کو تصحیح کرنا پڑی کہ وہ نظم علامہ اقبال کی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظم علامہ اقبال کی نہیں ہے مگر وہ اس میں چھپے پیغام کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین