• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی نے عاصم اظہر کی حوصلہ افزائی کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی جانب سے پاکستان کے قابل اور باصلاحیت نوجوان گلوکار عاصم اظہر کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فیصل قریشی نے عاصم اظہر کو ٹیگ کرتے ہوئے یوٹیوب ٹرینڈنگ پر چلنے والی ویڈیوز کا ایک اسکرین شارٹ شیئر کیا۔

فیصل قریشی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شارٹ میں عاصم اظہر کا مقبول ترین گانا ’ہمراہ‘ بھی ٹرینڈنگ پر تھا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے فیصل قریشی نے لکھا کہ ’کیا بات ہے میرا چیتا ٹرینڈنگ پر  ہے۔‘

اداکار کی اِس حوصلہ افزائی اور تعریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عاصم نے کہا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ آپ کو ’ہمراہ‘ پسند آیا ہوگا۔‘

عاصم اظہر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ’آپ کو یہ معلوم ہے کہ آپ بھی میرے فیورٹ ہیں اور میری دُعا ہے کہ آپ ہمیشہ کامیاب رہو۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عاصم اظہر کے ریلیز کیے جانے والے گانے ’ہمراہ‘ خوب مقبول ہورہا ہے اور اِس وقت بھی ہمراہ 3 اعشاریہ 3 ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں چل رہا ہے۔

عاصم اظہر کا گانا ’ہمراہ‘ بھارتی فلم ’ملنگ‘ میں شامل ہے اور اِس گانے کو بالی ووڈ اداکارہ ’دیشا پٹانی‘ اور اداکار ’ادیتی رائے کپور‘ پر فلمایا گیا ہے۔

عاصم اظہر نے ناصرف ’ہمراہ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ اِس گانے کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے جبکہ ’ہمراہ‘ کے بول کنال ورما نے تحریر کیے ہیں۔

تازہ ترین