• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ:طاہرہ اقبال

صفحات: 264 ،قیمت: 550 روپے

ناشر:دوست پبلی کیشنز، اسلام آباد۔

پاکستان کے ادبی اُفق پر اپنی تحریروں سے شناخت بنانے والی طاہرہ اقبال نے افسانوی ادب کو کئی اچھے مجموعے دیے ہیں۔ ’’سنگ بستہ‘‘، ’’ریخت‘‘، ’’گنجی بار‘‘،’’زمیں رنگ‘‘ کے ذریعے اُنہوں نے اپنے پڑھنے والوں کا ایک حلقہ پیدا کیا ہے۔ افسانوں سے ہٹ کر تحقیق و تنقید کے میدان میں بھی قدم رکھا اور ’’منٹو کا اسلوب‘‘ اور ’’پاکستانی اردو افسانہ:سیاسی و تاریخی تناظر میں‘‘ تحریر کر کے گویا ثابت کر دیا کہ وہ صرف افسانے لکھتی ہی نہیں،بلکہ افسانوں کی روایت اور تاریخ پر بھی پوری نظر رکھتی ہیں۔ 

انہوں نے ’’نگیں گم گشتہ‘‘ کے عنوان سے سفرنامہ بھی تحریر کیا ہے۔ اُن کے افسانوں کو ہندوستان میں عمیر منظر نے ’’طاہرہ اقبال کے منتخب افسانے ‘‘کے عنوان سے مرتّب کیا ہے۔ ’’گراں‘‘ طاہرہ اقبال کا اوّلین ناول ہے اور اس کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ افسانہ نگاری سے ادبی سفر کا آغاز کرنے والی مصنّفہ دھیرے دھیرے ادبی پُختگی کی منزلوں تک پہنچ چُکی ہیں۔ ناول کا پلاٹ اور کردار شروع سے آخر تک مصنّفہ کی گرفت میں ہیں اور ان کے درمیان تحریر کی گئی زبان ناول کو مزید پُر لطف بناتی ہے۔ ’’گراں‘‘ نئی ادبی تخلیقات میں ایک اچھا اضافہ ہے۔

تازہ ترین