• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:قیصر عباس صابر

صفحات: 176 ،قیمت: 700 روپے

ناشر: کتاب نگر،نصرت روڈ، ملتان۔

سفرناموں میں اپنا اسلوب تراشنا ہرگز کارِ آساں نہیں۔ تاہم،قیصر عباس صابراس مشکل کام کو کر گزرنے پر پوری طرح آمادہ نظر آتے ہیں۔ نام وَر براڈ کاسٹر ،رضا علی عابدی نے اُن کے سفرناموں کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ،’’وہ منزل کے بیانیے سے پہلے راہ کی منظر کشی کرتے ہیں ،بالکل ایسے جیسے گلوکار اصل بندش سے پہلے الاپ کے ذریعے محفل کو گرماتا ہے۔ــ‘‘قانون کے شعبے سے تعلق رکھنے والے قیصر عبّاس نے بہت سنجیدگی سے سفرناموں کو اپنے اظہارِ خیال کا موضوع بنایا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ وہ سلسلے کو بہت خُوبی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زیرِ نظر سفرنامہ ’’ایک پہاڑ، سو چہرے‘‘ جس قدر اپنے عنوان کی نسبت سے مُنفرد ہے ،اُسی قدر اس کا متن بھی قاری کو اپنی گرفت میں لیے رہتا ہے۔ پاکستان کے خُوب صورت اور دِل فریب مناظر اور کہساروں کی بُلندی کو مصنّف نے اپنے طرزِ تحریر سے کچھ اور حسین رنگ و رُوپ عطا کر دیا ہے۔

تازہ ترین