• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِصدارت وفاقی بجٹ سے متعلق اجلاس شروع ہو گیا۔

مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاشی ٹیم بجٹ اہداف، بیرونی و اندرونی قرضوں پر اجلاس میں وزیرِ اعظم اور کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں بجٹ 21-2020ء کے بنیادی خد و خال اور ملکی انڈسٹریز کو ریلیف فراہم کرنے پر مشاورت ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں جاری اجلاس میں وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں اور ریگولر بجٹ پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:

بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 20 فیصد اضافے کا امکان

وزیرِ اعظم شرکائے اجلاس سے سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت اہداف پر بات چیت بھی کریں گے۔

تازہ ترین