• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :شہریوں کا کورونا اقدام پر حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج

لندن :شہریوں کا کورونا اقدام پر حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج


لندن میں شہریوں نے کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا ، درجنوں نوجوان برطانوی وزیر اعظم کے مشیر کے گھر کے باہر لیٹ گئے۔

یوں تو آپ نے مطالبات منوانے کیلئے اکثر افراد کو احتجاج کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب لندن میں شہریوں نے حکومت کیخلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 لندن میں شہریوں نے حکومتی اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا اوربرطانوی وزیر اعظم کے مشیر Dominic Cummingsکے گھر کے باہرپلے کارڈز لئے لیٹ گئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔