• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا


پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کورونا کا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے، انہوں نے کہا کہ فی الحال آئسولیشن میں ہوں، ڈاکٹرز سے رائے لوں گا۔

شرجیل میمن نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا کا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،10 دن کے دوران 3 بار ٹیسٹ کیے گئے، پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری بار ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی۔

انہوں نے کہا کہ شک گزرنے پر تیسری بار سیمپل دیا تو پھر منفی آیا، فی الحال آئسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹرز سے رائے لوں گا۔

شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدرآباد میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن ہیں ۔

وہ وفاق کے لاک ڈاؤن میں نرمی کےفیصلوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، شرجیل میمن دو روز قبل تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک رہے ۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے صاحبزادے راول میمن اور گھر کے دیگر 9 افراد کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

تازہ ترین