• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصے کیلئےہیں،اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عام حالات میں قدرتی آفات کے اثرات، تجدید وبحالی کے بعد معمول پر آتے ہیں لیکن کورونا کے اثرات بڑے پیمانے پر اور لمبے عرصے کے لیے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ شاپنگ مالز، ریستوران اور دیگر عوامی مقامات کہیں جزوی کہیں مکمل بند ہیں، وباء سے معاشی سرگرمیوں کا دائرہ کار محدود ہوا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ لاک ڈاؤن تک غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی، وباء کے سدباب کے اقدامات کا دورانیہ معیشت پر منفی اثرات بڑھائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق معاشی بحالی پالیسیوں کو اپنا کر نمو بڑھائی جاسکتی ہیں اور کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے سے صحت عامہ کے اخراجات بڑھیں گے۔

تازہ ترین