• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ آئی ایم ایف سفارشات پر بنانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے اگلے سال کا بجٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سفارشات کی روشنی میں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی سفارشات کی روشنی میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانے کی آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف سے متعلق آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، بجٹ خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے اہداف آئی ایم ایف کی سفارشات کے مطابق مقرر کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتا یا کہ اس وقت آئی ایم ایف کی شرائط نا ماننے سے قرض پروگرام متاثر ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف کا دوسری سہ ماہی میں جائزہ لے کر دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کیا جائے گا، جبکہ بجٹ اہداف کا انحصار کورونا سے پیدا پونے والی صورتحال پر ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر تک معیشت کے اثرات کا جائزہ لے کر دسمبر میں آئی ایف سے رجوع کیا جائے گا، اگر ضروی ہوا تو آئی ایم ایف سے رابطے میں وزیراعظم کے دفتر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین