• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایریزونا کے شہر فونکس میں خوف ناک آتش زدگی


امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فونکس میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

فونکس کے تجارتی علاقے میں واقع 4 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں رات گئے لگنے والی آگ نے عمارت سمیت وہاں موجود تمام تعمیراتی سامان اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔