• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار حکومت کا قابلِ تحسین اور علم دوست اقدام

بزدار حکومت کا قابلِ تحسین اور علم دوست اقدام


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت نے سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر ایک ہزار 227 اسکولوں کو اپ گریڈ کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے مذکورہ  اسکولوں کی اَپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اپ گریڈ ہونے والے ان اسکولوں میں طالبات کے 606 اور طلبہ کے 621 اسکول شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دستیاب وسائل بروئے کار لاکر 16 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلیمنٹری اسکولوں کو سکینڈری لیول پر اَپ گریڈ کرنے سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم مراد راس نے اس موقع پر کہا کہ اسکول کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہاڑی میں دانش اسکول کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا کہ اسکولز کھولنے کے لیے ایس او پیز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، طلبہ کو ماسک دینے کے علاوہ اسکولوں میں سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین