• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کرنسی مارکیٹ ، امریکی ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید 163.20روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر 163.80روپے ہوگئی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید163روپے سے بڑھ کر 163.30روپے اور قیمت فروخت163.50روپےسے بڑھ کر 163.80 روپے ہو گئی ۔ 50پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید180روپے سے گھٹ کر 179.50روپے اور قیمت فروخت182روپے سے گھٹ کر181.50روپے ہوگئی۔

تازہ ترین