• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ نورسپننگ ملز کو تین ماہ کے دوران 155 ملین روپے خسارہ

اسلام آباد (اے پی پی) کوہ نورسپننگ ملز لمیٹڈ کے مجموعی خسارہ میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو تحریری طورپرآگاہ کیاگیا ہے کہ مارچ 2020ءکے اختتام پرابتدائی تین سہ ماہیوں میں کمپنی کے مجموعی خسارے کاحجم 155 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں کمپنی کے مجموعی خسارے کاحجم 64ملین روپے ریکارڈکیاگیا تھا، مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کمپنی کے خالص خسارے کاحجم264ملین روپے رہا، گزشتہ مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کمپنی کے خالص خسارے کاحم 295 ملین روپے تھا۔

تازہ ترین