• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک آج 85 سال کا ہوگیا ہے۔

  والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کریکٹرز گوفی، مکی ماؤس، منی ماؤس اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے ڈونلڈ ڈک کے دیوانے ہیں۔

ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے، غصے میں بھرے، یہ ہے ڈونلڈ ڈک، اپنی کنجوسی، پر مزاح حرکات، سب سے ناراض، شدید غصہ اور منفرد آواز کی وجہ سے ان کی اپنی الگ شناخت ہے۔

والٹ ڈزنی کے اس مشہور کا رٹون کی پہلی فلم ’وائس لٹل ہین‘ 1934 میں پیش کی گئی تھی۔ اُس وقت سے لے کر آ ج تک ڈو نلڈ ڈک اپنے غصّے کی وجہ سے مشہور ہے جبکہ مکی ماؤس اس کے اچھے دو ستوں میں شامل ہے۔

اپنی مقبو لیت کے با عث ڈونلڈ ڈک کا شمار ہردور کے 50 عظیم ترین کا رٹون کرداروں میں بھی کیا جا تاہے۔