فرانس میں حکومت نے دو ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد فرانس میں ساحل سمندر کھلنے کی اجازت مل گئی جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد کائٹ سرفنگ کرنے پہنچ گئی۔
خطروں کے کھلاڑیوں نے دو ماہ بعد اس اجازت پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ سمندر کی لہروں پر کائٹ سرفنگ کرتے ہوئے خوب کرتب بازی کی اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا۔