• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیرؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت ابوذرؓ نے نبی کریمﷺ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ ،مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس کی وجہ سے میں جنت میں داخل ہوجاؤں۔ 

آپ ﷺ نے فرمایا:اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ابوذرؓ فرمانے لگے کیا ان سے نیچے اعمال ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا: نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔

ابوذر ؓ کہنے لگے کہ میرے پاس تو صدقہ کرنے کے لیے مال موجود نہیں ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:تو پھر نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو۔ (متفق علیہ)

تازہ ترین