• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے زندگی کی 63 بہاریں دیکھ لیں۔

جاوید میانداد پاکستان کرکٹ کا ایسا باب ہیں، جن کے بغیر قومی تاریخ بالکل ادھوری رہ جائے گی کیونکہ قومی کرکٹ کے چند یادگار ترین لمحات میں وہ مرکزی کردار تھے،چاہے وہ 1986کا شارجہ کا چھکا ہو یا عالمی کپ 992کے سیمی فائنل اور فائنل کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔

شارجہ کا چھکا تو گویا ضرب المثل ہے جس نے میانداد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور ایک روزہ کرکٹ کو تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک عطا کیا۔

جاوید میاں داد نے اپنے کیرئیر کے 233 ایک روزہ میچوں میں 7 ہزار 381 رنز بنائے جبکہ8 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارتی بولر چیتن شرما کو چھکا مار کر وہ قومی ہیرو بنے تو9 اکتوبر1976 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ بھی حاصل کی۔

ان کے ٹیسٹ ریکارڈ میں 124 میچ اور8 ہزار 832 رنز شامل ہیں۔ جاوید میانداد نے 280 رنز کی ایک بڑی اننگز کے علاوہ 23 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔

جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے 6 ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے جو ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہ ہو سکا ہے۔