اپنے بچوں کوپروں میں اٹھا کر اڑنے والا پرندہ
بچو! یہ تو اپ کو معلوم ہوگا کہ کینگرو اپنے بچوں کو ساتھ ساتھ لیے پھرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک پرندہ ایسا بھی ہے، جس کا نر اپنے بچوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے۔
یہاں تک کہ وہ ایک ساتھ کئی بچوں کو اپنے پروں میں چھپاکر اس وقت تک سفر کرتا ہے جب تک کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں مل جاتا۔ اس پرندے کا نام کومب کرسٹیڈ جیکانا ہےوبصورت پرندہ کنول بھری جھیلوں میں رہنا پسند کرتا ہے اوراپنی خاص ٹانگوں کی بدولت باآسانی پتوں پر دوڑتا رہتا ہے۔ ایک وقت میں یہ چار بچوں کو اٹھا کر چل سکتا ہے اور وزن بانٹنے کےلیے یہ انہیں دائیں بائیں رکھتا ہے۔
جیکانا کنول کے بیج، پانی کے کیڑے اور دیگر کیڑے مکوڑے رغبت سے کھاتا ہے۔ماہرین کے مطابق نرپرندے کا یہ رویہ بہت انوکھا ہے۔ یہ بہت شرمیلا جاندار ہے۔جیکانا پرندے نیوگنی، آسٹریلیا اور بورنیو میں پائے جاتےہیں۔نر ہی ان بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کرتا ہے۔پرندے کے 80 فیصد گھونسلے بچوں کی آمد تک تباہ ہوجاتے ہیں یا بکھر جاتے ہیں اور اسی بنا پر یہ بار بار گھونسلہ بناتا ہے اور اس کے لیے بچوں کو اٹھا کر ایک مقام سے دوسرے مقام تک جاتا ہے۔ بسا اوقات جیکانا انڈوں کو بھی ایک سے دوسری جگہ لے جاتا ہے۔
اکثر لوگوں کے نزدیک زمین پر پائے جانے والے کیڑے صرف ایک کراہیت آمیز اور خوفناک جانور ہوتے ہیں- یقیناً ایک حد تک لوگوں کا خیال درست بھی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اسی دنیا میں کچھ ایسے ناقابل یقین کیڑے بھی پائے جاتے ہیں جن کی منفرد خصوصیات کے بارے میں جان کر آپ ضرور حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
Flower Mantis
یہ کیڑا praying mantis نامی کیڑوں کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو بالکل کسی پھول کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔ یہ کیڑے پودوں کے اوپر اس وقت تک چڑھتے رہتے ہیں جب تک یہ اپنے مطلوبہ پھول تک نہیں پہنچ جاتے- اور اپنے شکار کے انتظار تک پھول پر ہی براجمان رہتے ہیں۔