• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: تویاما میں لنگر انداز بحری جہاز سیاحوں کی توجہ کا مرکز

جاپان: تویاما میں لنگر انداز کایو مارو بحری جہاز سیاحوں کی توجہ کا مرکز


جاپان کے تاریخی شہر تویاما میں لنگر انداز کایو مارو بحری جہاز جس نے 11 ہزار جاپانی سیلرز کو تربیت فراہم کی اور دنیا کے گرد 50 مرتبہ چکر لگایا سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

تویاما کے پارک کایو مارو پارک میں کایومارو بحری جہاز بھی لنگر انداز کیا گیا ہے۔

یہ تاریخی بحری جہاز 1930 میں تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد جاپانی ملاحوں کو تربیت فراہم کرنا تھا۔

کایومارو 1989 تک سمندر میں اپنی خدمات دیتا رہا اور اس نے جاپان کے 11 ہزار 210 ملاحوں کو تربیت فراہم کی ہے۔

اس جاپانی جہاز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس نے دنیا کے گرد 50 مرتبہ چکر لگایا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران اس جہاز کو جاپانی حکومت نے عسکری امور کے لیے بھی استعمال کیا تھا۔

تازہ ترین