• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر چل سکتا ہے : طارق ندیم آرائیں

فرانس میں پاکستانی کاروباری شخصیت و نامزد صدر چوہدری طارق ندیم آرائیں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر چل کر منزل حاصل کرسکتا ہے۔

عمران خان کی طرف سے فنڈ کے لیے ہر اپیل کے موقع پر ہزاروں یورو عطیہ دینے والے فرانس میں پاکستانی کاروباری شخصیت و نامزد صدر چوہدری طارق ندیم آرائیں نے اپنی رہائش گاہ ایک عید ملن باربی کیو پارٹی کا انعقاد کیا۔

عید ملن پارٹی میں پارٹی رہنماؤں میاں ذوالفقار جتالہ، چوہدری عبد الستار، چوہدری منور جٹ، راجہ طاہر سدوال، یاسر قدیر، چوہدری ندیم رضا آرائیں، چوہدری سہیل بھدر، چوہدری حسن ، سلیم چھاپہ، معروف کشمیری آصف جرال ،رانا محمود نے شرکت کی۔

پارٹی میں صحافیوں میں سے رضا چوہدری، میاں عرفان صدیق اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری طارق ندیم آرائیں نے کہا کہ  پورا یقین ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر چل کر منزل حاصل کرسکتا ہے۔

پاکستانی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران اور کورونا کی وبا کے دنوں میں حکومت اس سے بہتر بجٹ مرتب نہیں کرسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کو مدت پورا کرنے کا موقع فراہم کرے پورا یقین ہے کہ پانچ سال بعد پاکستان ترقی کا راہ پر کھڑا ہوگا۔

طارق آرائیں نے کہا کہ وہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں عوام کو میرا مشورہ ہے کہ حکومت کو وقت دیں مجھے یقین ہے کہ عمران خان کا ہر اقدام ملک و قوم کی بہتری کے لیے ہوگا۔

طارق آرائیں نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کو مشکل وقت میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کا پیغام بھی دیا ہے آخر میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

تازہ ترین