• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ  نہ تو کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلتے ہیں اور نا ہی کسی کے کہنے پر کرکٹ چھوڑیں گے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کا مشور دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا کیرئیر میری مرضی‘۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔ ویڈیو کانفرنس مین جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو اپنی رائے کے اظہار کی مکمل آزادی ہے لیکن کچھ سابق کرکٹر اپنے چینل کی مشہوری یا ویورز بڑھانے کیلئے ایسا بولتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے طے کیا تھا کہ وہ اس سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے اور وہ اس فیصلے پر قائم ہیں اگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھی ہوگا تو وہ کوشش کریں گے کہ خود کو فٹ رکھیں اور اس ایونٹ کو یاد گار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے اس اسکواڈ کا حصہ بنیں جس ورلڈ کپ کا پاکستان فاتح ہو۔

محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلیند میں دعا ہے سب کورونا سے محفوظ رہیں ، اس وبا کی وجہ سے کرکٹ میں جو بھی تبدیلی آئے گی اس کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ پر اگر ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کہا گیا تو وہ ضرور کھیلیں گے کیونکہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا مختلف دورہ ہے۔

تازہ ترین