• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے بیشتر ممالک نے سفر کے لیے سرحدیں کھول دی ہیں اور ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بحال کر دیئے گئے ہیں، فرانس، جرمنی، سوئزر لینڈ، بیلجیم اور پولینڈ میں سیاحوں کو خوش آمد کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

فرانس بھر میں زندگی دوبارہ لوٹ آئی دو ماہ مکمل اور ایک ماہ جزوی لاک ڈاؤن کے بعد پیر کے روز ہر طرف جوش وخروش اور چہل پہل نظر آئی۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ  فرانس کے عوام نے معیشت کی پرواہ کئے بغیر کورونا کیخلاف پہلی جنگ جیت لی ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس کو ’گرین زون‘ میں بدلتے ہوئی پیر کے روز تمام کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنےکا اعلان کرتا ہوں لیکن جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی لیکن مجھے وائرس کیخلاف پہلی کامیابی پر خوشی ہے۔

انہو ں نے پیرس سمیت ملک بھر کو ’گرین زون‘ میں کرنے کا اعلان کیا جس کا مطلب ہے ملک میں اسٹیٹ الرٹ کا درجہ کم کردیا گیا ہے ، فرانس میں کیفے اور ریسٹورنٹ کھول دیے جائیں گے۔

فرانس بھر میں کل سے ریسٹورنٹ بار اور کافے کھول دئیے جائیں گے اور 22 جون سے ہائی اسکولز اور کالجز لازمی کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت اور نسلی تعصب کے خلاف پوری قوت سے لڑنا ہے، ایمانوئل میکرون نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 جون کو ہوگا اس طرح میں آج دورہ زندگی بحال ہو جائے گی، ہوٹل، ریسٹورنٹ، کیفے، بار سمیت پارک کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین