• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی غیر معمولی اعلیٰ کارکردگی اور بروقت اقدام سے دنیا بھر میں خصوصی طور پر فرانس کے کونے کونے میں جہاں بھی فارمیسی موجود پاکستان کا نام بولنے لگا۔

فرانسیسی اخبارات نے برملا فواد چوہدری کی کورونا کے خلاف کارکردگی کی تعریف کی اور ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سراہا۔ فرانسیسی اخبارات نے پاکستانی ماسک کی بے حد تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے مطابق پاکستان کو پہلے ہی پی پی ایز کےلیے 100 ملین ڈالر کے برآمدی آرڈرزمل چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اعدادوشمار آنے والے مہینوں میں 500 ملین امریکی ڈالر سے عبور کرجائیں گے۔

پاکستانی ماسک کی فرانسیسی اخبار میں تعریف سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں کیونکہ فواد چوہدری کی معمولی سے کاوش سے یہاں مقامی لوگوں ان کی عزت افزائی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فرانسیسی اخبار نے پاکستان کے تیار کردہ ماسکس کی تعریف کی ہے، پاکستان کو پہلے ہی پی پی ایز کے لیے 100 ملین ڈالر کے برآمدی آرڈرز مل چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں امید ظاہر کی کہ یہ اعدادوشمار آنے والے مہینوں میں 500 ملین امریکی ڈالر سے عبورکرجائیں گے۔

تازہ ترین