ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور تیز رفتاری کا خمیازہ حادثے کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔
روس میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب خطرناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار روڈ کے درمیان لگے سیمنٹ بیرئیر سے ٹکرا کر قلابازی کھاتی ہوئی الٹ گئی اور دور تک گھسٹتی چلی گئی۔
گاڑی کی ٹکر سے بیریئر میں نصب بجلی کا پول بھی ٹوٹ کر گر پڑا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔