کراچی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین اور ایس اوپی کی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں پر لاکھوں روپے کے جرمانے کردیئے جبکہ 20 بسوں کے ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، خلاف ورزی کے مرتکب 510 رکشوں کا چالان اور 3 لاکھ 8 ہزار 4 سو روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ کاغذات کے بغیر چلنے والے رکشے تحویل میں لے لئے گئے۔
8037 گاڑیوں کا چالان اور 25 لاکھ 30 ہزار 300 سو روپے کے جرمانہ عائد کئے گئے، کارروائی کے دوران 20 ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتار بھی کیا گیا۔