• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے، نیشنل کمانڈ سینٹر

20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے، نیشنل کمانڈ سینٹر


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کو کہا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور  پشاور  سمیت ملک کے بیس بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون کردیا جائے۔

این سی او سی کے مطابق ان شہروں کے مختلف علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

فہرست میں حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، مالاکنڈ اور مردان سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ مرض کے پھیلاؤ اور اس کے ہاٹ اسپاٹ کا جائزہ لے کر کیا گیا۔

بڑے شہروں میں لاک ڈائون کا فیصلہ کورونا سے متاثرہ فرد یا افراد کے رابطے میں آنے والوں پر نظر رکھ کر کیا گیا۔ 

تازہ ترین