• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 823 ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار پولیس ملازمان کی تعداد 782 تھی آج صبح تازہ اپڈیٹ کے مطابق مزید 41 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعداد 823 ہوگئی ہے ۔

 گزشتہ روز سے صحتیاب ہونے والے پولیس ملازمان 194 تھے اور آج صبح یہ تعداد بڑھ کر 229 ہوگئی ہے،یوں ایک دن میں 35 پولیس ملازمان کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

آج صبح 10 بجے اپڈیٹ کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 586 ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس موذی مرض سے 8 پولیس ملازمان جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس سے کراچی پولیس کے ملازم ان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد ساڑھے تین سو سے زائد ہوچکی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23 پولیس ملازمان کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے 79، شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او سمیت 22 اور شاہراہ نورجہاں تھانے کے انچارج سمیت 21 پولیس ملازمان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

تازہ ترین