• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کھڑکی میں پھنسی 2 سالہ بچی کو بچا لیا


چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

ایسے ہی ایک حادثے کی تازہ مثال چین کے شہر ناننگ میں دیکھی گئی، جہاں دو سال کی  بچی اپنا سر عمارت کی چوتھی منزل کی کھڑکی میں پھنسا بیٹھی۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں گھری بچی کو پڑوسیوں اور راہ چلتے افراد نے دیکھا تو ایک لمحے کی دیر کیے بنا وہاں پہنچے۔

ایک ہمدرد شخص نے عمارت پر چڑھ کر بچی کو نیچے گرنے سے بحفاظت بچا لیا۔