• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس میں شروع کے دن مشکل تھے، اب کافی بہتر ہوں، آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے  فینز کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو بیان جاری کرتے ہوئے ہے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے، لیکن اب کافی بہتر ہوں۔

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بیماری سے مقابلہ کریں گے تو یہ آپ کو نہیں ہرا سکے گی۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سب سے مشکل مرحلہ بچوں سے نہ مل پانا ہے، چھوٹی بیٹی کو کافی مس کررہا ہوں۔

شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا سے بچاو کیلئے ادرک کی چائے اور اسٹیم کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،  فینز نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا جس کیلئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم کے دوران ایسے لوگ ملے جو احساس پروگرام کے دوران بھی امداد سے محروم رہے۔

انھوں نے کہا کہ اب ان کی صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے، مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ فوڈ ڈرائیو شروع کرینگے۔

تازہ ترین