• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: بچوں اور اساتذہ کی نگرانی کی ٹیکنالوجی متعارف

روس میں ہزاروں اسکول جلد ہی بچوں اور ٹیچرز کی اسکول اوقات کے دوران نگرانی و مانیٹرنگ کے لیے ایک ایسی ٹیکنالوجی جسے ’اورویل‘ کا نام دیا گیا ہے، کا استعمال کرینگے جس کے ذریعے ان کی چہرہ شناسی کی جائے گی۔

ایک روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس نظام کو پورے ملک کے 43 ہزار اسکولوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ جبکہ اس وقت 1600 اسکولوں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔

 اورویل ٹیکنالوجی کی پشت پر موجود کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ خودکار طریقے سے اپنے ہدف کو تلاش کرکے اس کی درجہ بندی کرتا ہے۔

اس درجہ بندی میں  لوگوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ انکی صورتحال بھی بتائی جاتی ہے کہ وہ اس وقت کس پوزیشن میں ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا نام بظاہر عجیب وغریب ہے لیکن اس کا ریفرنس جارج اورویل کے 1984کے ایک ناول سے ہے۔

اس ناول میں  ایک ایسی جبر کرنے والی ریاست کی تصویر کشی کی گئی تھی جسکی پہنچ بہت وسیع تھی اور جہاں پر بڑے پیمانے پر لوگوں کی نگرانی عام سی بات تھی۔ 

کمپنی کی ویب سائٹ پر ایلویس نیوٹیک کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جوکہ لوگوں کے ہجوم کو بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جہاں ہدف پہلے سے ترتیب شدہ حد اور مخصوص لائسنس پلیٹس کو بھی عبور کرجائے لیکن یہ مکمل شناخت فراہم کرتا ہے۔ 

تازہ ترین