• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں حادثات سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا انعقاد


چین میں حادثات سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین فائر فائٹر مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نِڈر اور بہادر جوانوں نے حصہ لیا۔

چین میں جوانوں نے غیر معمولی صورتحال اورآگ لگنے، مختلف حادثات و دیگر ریسکیو آپریشن میں صورتحال پر قابو پانے اور معصوم جانوں کو ضیاع سے بچانے کی مشق کی اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید مشینوں کے استعمال کی بھی تربیت لی جبکہ مختلف کورسیز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوا ن آگ میں لپٹی عمارتوں اور مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ ان مشقوں کا مقصدفائرفائٹرزکی ثابت قدمی اور قوتِ برداشت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔