• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن کو چھ سال گزر گئے، انصاف نہیں ملاا، علامہ حسن قادری

ادارہ منہا ج القران انٹرنیشنل فرانس میں یوم شہادت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی چھٹی برسی سے خطاب کرتے علامہ حسن میر قادری نے کہا ہے کہ چھ سال گزر گئے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف نہیں مل سکا، انصاف فراہم کرنے کے بجائے ظالموں کو ترقیاں دی جارہی ہیں۔ کڑوی حقیقت یہی ہے کہ قاتل، کرپٹ، آٹا، چینی، پٹرول اور دیگر مافیاز حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں۔

اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن میر قادری، ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر راجہ بابر، ماہر محمد ارشد، چوہدری طارق، سیکریٹری انفارمیشن فیصل اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے شہداء کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی چھٹی برسی پر قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس میں حاضرین کو ظلم اور بربریت کی داستان کی ویڈیو دکھائی گئی جسے دیکھ کر حاضرین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر تقریب میں مخصوص لوگوں اور میڈیا کو مدعو کیا گیا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے شہداء ماڈل ٹاون کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کا خون ایک نہ ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ ہم مجرموں کو کیفے کردار تک نہ پہنچنے سے رنجیدہ ضرور ہیں مایوس نہیں اور ہمیں توقع ہے کہ انصاف ضرور ہوگا۔

انصاف نہ دینے والوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال گزر گئے ہیں، مزید دو تین سال بھی گزر جائیں گے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ظلم اور بربریت کی داستان رقم کرنے والوں کو ترقیاں دی جارہیں ہیں۔

حسن میر کا کہنا تھا کہ جاں نثاروں نے اللہ کی راہ میں جان کی قربانیاں دیں اور یہ سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا۔ 

تلاوت قرآن پاک کے بعد معروف نعت خواں زاہد چشتی نے کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں ادارہ کے بانی ارکان شیخ فیاض، حاجی محمد اسلم، نعیم چوہدری، طارق چوہدری اور راؤ خلیل احمد بھی موجود تھے۔

آخر میں شہداء کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ شرکاء کے لئے کھانے کا بھی خصوصی اہتمام تھا۔

ماہر محمد ارشد کے علاوہ صدر ادارہ راجہ بابر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے نمائندوں کی آمد کو سراہا۔

تازہ ترین