• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو میں 75ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں

ماسکو میں 75ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں


روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر 24 جون کو ہونے والی 75ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔ اسی مناسبت سے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ملٹری اور ایئر فورس اہلکاروں نے ریہرسلز میں حصہ لیا۔

اس موقع پر روسی فوجی اہلکار جدید ٹینکس، میزائل، ٹائیگر آرمڈ وہیکل، آرمڈ پرسنل کیریئرز سمیت دیگر جدید جنگی ہتھیاروں کے ہمراہ پریڈ کی ریہرسل کرتے دکھائی دیئے۔ 

پریڈ کی شاندار ریہرسل کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس دوران کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقد ہونے والی سالانہ وکٹری ڈے پریڈ، ایئر شو سمیت دیگر کئی تقریبات منسوخ کردی گئی تھی اور ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقد ہونے والی پریڈ 9 مئی کے بجائے اب 24 جون کو منعقد کیا جائیگی۔