• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کیساتھ وقت گزارنے کے بعد شعیب کو ٹیم جوائن کی اجازت


پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شعیب ملک اب 24 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔

کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان بھارت جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں مقیم ہیں۔

سفری پابندیوں سے قبل شعیب ملک ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے۔ 20 فروری کو شروع ہونے والا ایونٹ 17 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا۔

پی سی بی نے شعیب ملک کو انگلینڈ کےخلاف سیریز کےلئے اسکواڈ میں شامل کیا ہے تاہم شعیب ٹیم کے ہمراہ ابھی انگلینڈ نہیں جائیں گے، شعیب ملک 24 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔

اس سے قبل شعیب ملک اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں وہ گزشتہ 5 ماہ سے اپنی فیملی سے نہیں مل پائے ہیں۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتےہیں پی سی بی نے انسانی ہمدردی کی بنا پر سابق کپتان شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کے لیےخصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد 24 جولائی کوانگلینڈ میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم 28 جون کو مانچسٹر روانہ ہوگی جہاں سے ڈربی پہنچے گے ۔

ڈربی شائر میں قومی ٹیم وہاں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزارے گی، ڈربی شائر میں ٹیم کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی، ٹریننگ اور انٹر اسکواڈ میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین