• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کبھی مایوس نہیں ہوا، عمران فرحت

ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے کہا ہے کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کبھی مایوس نہیں ہوا، پروفیشنل کرکٹر ہوں، صرف قومی ٹیم میں آنے کے لیے نہیں کھیل رہا، ڈومیسٹک کرکٹ دل لگا کر کھیلتا ہوں۔

‏ایک بیان میں ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث زندگی سلو ہو گئی ہے، گھروں میں رہنا پڑتا ہے لیکن اس دوران فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں، بھائی ہمایوں فرحت اور بچوں کے ساتھ گھر کی چھت پر روزانہ ٹریننگ کرتا ہوں۔

‏ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ جب بھی قومی ٹیم کا اعلان ہوتا ہے نام نہ دیکھ کر میں مایوس نہیں ہوا۔ میں ڈومیسٹک کرکٹ صرف قومی ٹیم میں آنے کے لیے نہیں کھیلتا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی دل چھوٹا کیا نہ ہمت ہاری ہے۔ قسمت میں لکھا ہے تو ٹیم میں آجاؤں گا۔

تازہ ترین