• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی جیت کو آج 11 سال مکمل ہوگئے۔

ورلڈکپ کی جیت کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں ہرچیلنج کے لیےتیار تھے، ٹیم سلیکشن، باؤلنگ اور بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے مطمئن تھے۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر جائیں گے۔

میڈیم فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم 2007 کے ورلڈ کپ کا فائنل نہیں جیت سکے تھے۔ کامران اکمل نے کہا کہ شروعات اچھی نہیں ہوئی تھی لیکن ٹیم نے کم بیک کیا۔

پاکستان ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، شاہد آفریدی ، عمر گل اور سعید اجمل کی بروقت پرفارمنس سے کامیابی ملی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سبق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عمر گل کے اسپیل اور میرے کیچ سے ٹیم دوبارہ یکجا ہوئی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ عمر گل کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پرفارمنس سے جیت میں کافی مدد ملی، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور یونس خان نے بہت زبردست کپتانی کی تھی۔

سینئر کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ کراؤڈ کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ بیان نہیں کر سکتا جبکہ اس حوالے سے سلمان بٹ نے کہا کہ جیت سے کھلاڑی مزید متحرک ہوئے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں اوور کے بارے میں لوگ آج تک پوچھتے ہیں، سارا کریڈٹ یونس خان کو جاتا ہے جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

تازہ ترین